ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺکی تیاریاں عروج پر ہیں، سبز پرچم، جھنڈیوں، بیجز اور رنگ برنگے قمقموں سے گلیاں اور بازار سج گئے۔
عید میلاد النبی ﷺمیں صرف دو دن باقی ہیں، پورا ملک جوش و خروش سے تیاریوں میں مصروف ہے جو اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو رہی ہیں، مختلف شہروں میں عاشقانِ رسول نے گھروں اور گلیوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا ہے جبکہ ہر سو درود و سلام کی صدائیں بھی بلند ہو رہی ہیں۔
جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں شہر بھر کی مساجد، عمارتوں اور شاہراہوں کو بھی سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جبکہ کئی بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی لگائے گئے ہیں۔
عاشقان رسول خانہ کعبہ اور مسجد نبویﷺکے خوبصورت ماڈلز بنا کر سرور کائنات سے اظہار عقیدت کر رہے ہیں۔
علما ئے کرام کا کہنا ہے کہ حضرت محمد مصطفی ٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عقیدت و محبت کا تقاضا ہے کہ آپﷺ کی سیرت طیبہ کا محض ذکر ہی نہ کیا جائے، بلکہ آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی انسان دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوسکتا ہے۔

مزید :

قومی -