ہمارے سینٹرز کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، بی این پی مینگل کا الزام

ہمارے سینٹرز کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، بی این پی مینگل کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کےقائم مقام صدر ساجد ترین نےالزام عائد کیاہے کہ ہمارے 2سینیٹرز کو ڈرایا، دھمکایا جا رہا ہے

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ساجد ترین نے کہا کہ آئینی ترمیمی بل پر حمایت کے لیے ہمیں ڈرایا جا رہا ہے، ہمارے دونوں سینیٹرز کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔انہوں نے کہا کہ فارم ہاؤسز پر چھاپے مارے گئے، فارم ہاؤسز پر فورسز کو بٹھایا گیا اور جہاں جہاں ہمارا کاروبار ہے وہاں پر ہمیں تنگ کیا جا رہا ہے۔ساجد ترین نے کہا کہ بلوچستان کے ساتھ ہمیشہ ایسے ہوتا رہا ہے، پہلے ہمیں ڈنڈے سے مارتے ہیں اور پھر ہمیں کہتے کہ آپ کانام کیا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سردار اختر مینگل کا وطن واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور حکومت سے ملاقات میں ہمارے گلے دور نہیں ہوئے ہیں۔

مزید :

سیاست -