نبیل گبول کا فضل الرحمان کی پارلیمنٹ آمد پر دلچسپ تبصرہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے مولانا فضل الرحمان کی پارلیمنٹ آمد کو بہار آنے سے تعبیر کردیا۔
نبیل گبول نے مولانا فضل الرحمان کی مجوزہ آئینی ترمیمی سے متعلق اجلاس کےلیے پارلیمان آمد پر تبصرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان آئے یعنی بہار آئی۔ 12 بجے کے بعد وہ تراویح پڑھائیں گے،قومی اسمبلی کی یہ تاریخی رات ہے، جو ہمیشہ یاد رہے گی۔
اس سے قبل نبیل گبول نے صحافی کے سوال پر انہیں خاموش رہنے کا اشارہ کیا۔