تمام شعبوں میں طب سب سے اہم شعبہ ہے‘ مظفر سید

تمام شعبوں میں طب سب سے اہم شعبہ ہے‘ مظفر سید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر) خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ انسانی زندگی سے متعلق تمام شعبہ جات طب وہ اہم شعبہ ہے جس کا براہ راست تعلق انسانی زندگی اور بقاء سے وابسطہ ہے یہی وجہ ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی زیادہ فوقیت طبی ا داروں ، ہسپتالوں اور شفاخانوں کو عوام کے لئے زیادہ سہولیات یافتہ بنانے پر دی ۔ حکومت نے غریب عوام کے لئے صحت سہولت پروگرام کی شکل میں مفت علاج کا انقلابی منصوبہ شروع کیا ہے جبکہ بڑے ہسپتالوں کو خودمختاری دی ہے اور صوبہ بھر کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی موجودگی کو یقینی بنایا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز ایبٹ آباد میں اسلامک ہیومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن کے ایک سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ہیومیوپیتھک طریقہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں اور فرائض کو ایمانی جذبے کے ساتھ سرانجام دیں کیونکہ طب کا شعبہ براہ راست انسانوں کی زندگی سے تعلق رکھتا ہے اور اگر ڈاکٹرز نے انسانیت کی خدمت اپنی ذمہ داریوں سے بڑھ کر ایمانی جذبے ، خلوص اور ثواب کی نیت سے سرانجام دی تو اس کار خیر میں ان کے لئے آخرت کی فلاح بھی ہے ۔