گڑھا موڑ ‘ برف کے کارخانہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ‘ فیکٹری مالک کا بیٹا زخمی ‘ہسپتال منتقل

گڑھا موڑ ‘ برف کے کارخانہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ‘ فیکٹری مالک کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گڑھا موڑ(سپیشل رپورٹر) خانیوال روڈ گڑھا موڑ پر چک88 ڈبلیو بی (بقیہ 45نمبرصفحہ7پر )
کے بزنس مین اور امیدوار برائے چئیرمین یوسی88 ڈبلیو بی چوہدری عبدالمجید آرائیں نے برف کا کارخانہ بنا رکھا ہے جس میں موجود برف جمانے والی گیس کے سلنڈر اچانک دھماکے کے ساتھ پھٹ گئے گیس سلنڈر پھٹنے کا دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور تک سنی گئی دھماکے سے فیکٹری کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں دھماکے کے وقت فیکٹری مالک کا بیٹا اندر موجود تھا اور اس کی ٹانگیں شدید زخمی ہو گئیں اور گیس چڑھ جانے سے بے ہوش ہو گیا جس کو ریسکیو کر کے فوری ہسپتال منتقل کردیا گیاہے ریسکیو1122 ٹیموں نے موقع پر پہنچ پر معائنہ کیا اور آپریشن کو کلئیر کر دیا گیا ریسکیو کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔