شام پر امریکی میزائل حملوں کے بعد بشارالاسد میدان میں آگئے، ایسی بات کہہ دی کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے تن بدن میں آگ لگ جائے گی کیونکہ۔۔۔

شام پر امریکی میزائل حملوں کے بعد بشارالاسد میدان میں آگئے، ایسی بات کہہ دی ...
شام پر امریکی میزائل حملوں کے بعد بشارالاسد میدان میں آگئے، ایسی بات کہہ دی کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے تن بدن میں آگ لگ جائے گی کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) شام پر امریکی میزائل حملوں کے بعد شامی صدر بشارالاسد پہلی بار میدان میں آ گئے ہیں اور ایسی بات کہہ دی ہے کہ جان کر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غصے سے پاگل ہو جائیں گے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق بشارالاسد نے کہا ہے کہ ”امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے شام کے کیمیائی ہتھیاروں کی تنصیبات پر اپنے ایسے ’جدید ترین میزائلوں‘ سے حملہ کیا جنہیں روس کے 1970ءمیں بنائے گئے پرانے میزائلوں نے ناکارہ بنا دیا۔ مغربی اتحادیوں نے 100سے زائد میزائل داغے تھے لیکن ایک بھی نشانے تک نہیں پہنچ سکا، کیونکہ ان میں نشانے تک پہنچنے کی صلاحیت ہی نہیں تھی۔“

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
رپورٹ کے مطابق روسی حکام کے ساتھ ایک میٹنگ میں انہوں نے کہا کہ ”مغربی اتحادیوں کی طرف سے شام پر حملہ اشتعال انگیز اقدام تھا۔ اس حملے کی ناکامی سے ثابت ہو گیا کہ کس ملک کے ہتھیار جدید ترین اور طاقتور ہیں اور کس ملک کی فوج میدان جنگ میںبری طرح پِٹ رہی ہے۔ گزشتہ دنوں ہم نے اشتعال انگیزی کی اعلیٰ ترین مثال دیکھی اور ہم انہیں منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے تھے۔“واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے میزائل حملے ناکام بنائے جانے کے بعد روسی وزارت دفاع کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ”اتحادیوں کی طرف سے فائر کیے گئے تمام میزائل شام کے ایئرڈیفنس یونٹ نے مارگرائے۔ “