امام کعبہ آج بادشاہی مسجد میں نماز مغرب کی امامت کریں گے

امام کعبہ آج بادشاہی مسجد میں نماز مغرب کی امامت کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)امام کعبہ الشیخ عبداﷲ بن عواد الجھنی آج بادشاہی مسجد میں نماز مغرب کی امامت کریں گے۔ جس کے لئے محکمہ اوقاف حکومت پنجاب کی طرف سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔امام کعبہ کی بادشاہی مسجد لاہور میں آمد کے موقع پر صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب،ذوالفقار احمد گھمن سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور پنجاب،ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف پنجاب ،مولانا عبدالخبیرآزاد خطیب بادشاہی مسجد لاہور کے علاوہ دیگر اہم سیاسی وسماجی شخصیات بھی شریک ہوں گی۔محکمہ اوقاف کی جانب سے عوام الناس کو امام کعبہ کی امامت میں نماز کی ادائیگی کے لئے دعوت دی جاتی ہے۔ صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے اوقاف ، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کے ہمراہ بادشاہی مسجد میں کیے گئے نتظامات کا جائزہ لیا۔بادشاہی مسجد کے قرب و جوار کا بھی دورہ ، متعلقہ افسران کو ہدایت کہ سکیورٹی انتظامات کو مذید موثر بنائیں۔نماز کی ادائیگی کے لئے آنے والوں کی سخت چیکنگ کی جائے اور واک تھرو گیٹس سے گزارا جائے۔ نمازیوں کے لئے تازہ صاف اور ٹھنڈے پانی کا خاص انتظام کیا جائے۔ تمام اطراف میں لائٹس کا اضافہ کیا جائے،اس دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا۔
امام کعبہ

مزید :

صفحہ اول -