مستونگ:ٹرک اور وین کے تصادم میں خواتین اور بچوں سمیت11 افرادجاں بحق،9 زخمی
مستونگ(ڈیلی پاکستان آن لائن )مستونگ میں لک بائی پاس کے قریب ٹرک اور وین کے تصادم میں خواتین او ربچوں سمیت11 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مستونگ میں لک بائی پاس کے قریب ٹرک اوروین میں خوفناک تصادم ہو گیا جس میں خواتین و بچوں11 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے،حادثے کی شکاروین کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی،جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں،حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔