اے جی آفس رقم خورد برد سکینڈل کیس، 7ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29 اپریل تک توسیع

اے جی آفس رقم خورد برد سکینڈل کیس، 7ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29 اپریل تک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے اے جی آفس میں 28 کروڑ روپے خورد برد سکینڈل کیس میں ملوث 7ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29 اپریل تک توسیع کر دی،گزشتہ روز کرونا وائرس کے باعث ملزمان کو پیش نہیں کیا جاسکا،احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کیس پر سماعت کی،ملزمان میں قمرزمان، وینڈر وقار علی، طاہر حسین،سینئر ایڈیٹر اعظم نواز،احسن علی، عدیل ارحمان اور محمد اکرم شامل ہیں،نیب کا موقف ہے کہ ملزمان نے آپس کی ملی بھگت سے اے جی آفس میں 28 کڑوڑ روپے کی خورد برد کی، ملزم وقار شاہ اور طاہر شاہ نے سرکاری ملازم سینئر ایڈیٹر کے ساتھ مل کر اے جی آفس میں 28 کڑوڑ روپے کی خوردبرد کی۔

، ملامان نے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ سے پیڑول، سٹیشنری اور مختلف سرکاری فنڈز میں خورد برد کی ہے۔

مزید :

علاقائی -