2 سال پہلے کورونا سے "انتقال" کرنے والا شخص گھر پہنچ گیا

2 سال پہلے کورونا سے "انتقال" کرنے والا شخص گھر پہنچ گیا
2 سال پہلے کورونا سے
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھوپال (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع دھر میں ایک شخص کورونا سے اپنے انتقال کے دو سال بعد گھر واپس آگیا۔ ایک ہسپتال کی طرف سے اسے مردہ قرار دیا گیا تھا جس کے بعد اس کے اہل خانہ نے اس کی آخری رسومات دو سال قبل ادا کردی تھیں۔
خاندان کے ایک رکن نے بتایا کہ 35 سالہ کملیش پاٹیدار کے اہل خانہ ہفتہ کے روز اس وقت حیرت زدہ رہ گئے جب انہوں نے اپنی آخری رسومات ادا کرنے کے تقریباً دو سال بعد صبح 6 بجے کے قریب کروڑکلا گاؤں میں اپنی خالہ کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ کملیش پاٹیدار کورونا کی  دوسری لہر کے دوران بیمار ہو گئے تھے۔ اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور بعد میں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس کے کزن مکیش پاٹیدار نے ہفتہ کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہسپتال کی طرف سے 'لاش' ان کے حوالے کرنے کے بعد  گھر والوں نے اس کی آخری رسومات ادا کیں۔

کزن نے کہا، 'اب، وہ گھر واپس آ گیا ہے لیکن اس نے اس بارے میں کچھ ظاہر نہیں کیا ہے کہ وہ اس عرصے کے دوران کہاں رہا'۔ کنوان پولیس سٹیشن کے انچارج رام سنگھ راٹھور نے بتایا کہ خاندان کے افراد کے مطابق، کملیش پاٹیدار 2021 میں کورونا وائرس کے انفیکشن کا شکار ہوئے تھے اور انہیں وڈودرا (گجرات) کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے انہیں وبا  کی وجہ سے مردہ قرار دیا، جس کے بعد کنبہ کے افراد نے وڈودرا کے ہسپتال کی طرف سے دی گئی لاش کی  آخری رسومات ادا کیں اور پھر اپنے گاؤں واپس آگئے۔ افسر نے بتایا کہ کملیش پاٹیدار کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد معاملہ واضح ہوگا۔