موسمی پھولوں کی مقررہ وقت تک کاشت ضروری ہے، ماہرین

موسمی پھولوں کی مقررہ وقت تک کاشت ضروری ہے، ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

   فیصل آباد  (این این آئی)پھولوں کے کاشتکاروں کولیڈیز فرسٹ،کارڈینل، کوئین الزبتھ، پیراڈائیز، اینجلیق، فرسٹ ریڈ، گولڈ میڈل، گولڈن ٹائم، ایمرلڈگرین، فریگرنٹ کلاوڈ، آئس برگ، کلیڈیئر، روزی چیک، فارمولا ون، تبت، کلاسک، بلیک بکارا، لوگیم، منڈیل، اینجلیق نیو ریڈ وغیرہ کی کاشت مارچ کے آخر تک مکمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ مقررہ وقت تک کاشت کی صورت میں اچھی پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین ہارٹیکلچرنے بتایاکہ ہائبرڈ گلاب کی مختلف اقسام مختلف انواع کی آب وہوا اور ہر قسم کی زمینوں میں کاشت کی جاسکتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کوئین آف فلاور کو جہاں بطور کٹ فلاور انتہائی اہمیت حاصل ہے وہیں یہ اپنی خوشبو اور خوبصورتی کے باعث بھی انتہائی پسند کئے جاتے ہیں۔انہوں نے بتایا  کاشتکاروں کوجربرا نامی گلابی، جامنی، سفید،سرخ، کریم، اورنج، پیلے دلکش رنگوں کے پھولوں کی کاشت رواں ماہ مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 اور کہاگیاہے کہ جربرا کی 40اقسام کاشت کی جاتی ہیں اور بطور تراشیدہ پھول جربرا کارنیشن، گل داؤدی اور گل لالہ کے بعد پھولوں میں چوتھے نمبر پر ہے جسے پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوبصورت تراشیدہ پھول کے طور پر پسند کیاجاتاہے۔

ہیانہوں نے بتایاکہ جربرا کے پودے کی اونچائی 18سے 24 سینٹی میٹر اور پھول کاسائز 4سے 10سینٹی میٹر ہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ

مزید :

کامرس -