اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کااجلاس آج ہو گا
لاہور(آئی این پی)اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی اجلاس (آج) طلب کر لیا گیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر صوبائی اسمبلی کا اجلاس 16اپریل کو صبح 11بجے طلب کیا ہے۔سپیکر کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔یاد رہے کہ 28مارچ کو ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن کے شور شرابے اور ہنگامے کے دوران پنجاب کا بجٹ منظور ہوگیا تھا۔
پنجاب اسمبلی