بھارت، ناجائز تعلقات کا شبہ: بیوی نے شوہر پر کھولتا ہوا پانی پھینک دیا
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ریاست اتر پردیش کی ایک خاتون نے ناجائز تعلقات کے شبے میں اپنے شوہر پر ابلتا ہوا پانی پھینک دیا۔
روزنامہ جنگ نے بھارتی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ بیوی کو اپنے شوہر کی جان لینے کے الزام میں یوپی پولیس نے 3 افرادسمیت گرفتار کر لیا۔یو پی پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتر پردیش کے دیوریا میں پیش آیا جہاں ایک شخص اس وقت شدید زخمی ہو گیا جب اس کی بیوی نے مبینہ طور پر غیر ازدواجی تعلقات کے شبے میں اس پر کھولتا ہوا پانی پھینک دیا۔یو پی پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کی شناخت آشیش رائے کے نام سے ہوئی ہے، آشیش کو اس کے سسر نے بھی مارا پیٹا اور اس کے سالے نے اسے چھت سے دھکا دے دیا۔واقعے کے بعد آشیش کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کا ابتدائی علاج مکمل ہونے کے بعد اسے مزید دیکھ بھال کے لئے شہر کے مہارشی دیورہ بابا میڈیکل کالج بھیج دیا گیا۔متاثرہ شخص آشیش کے مطابق یہ واقعہ 13 اپریل کو اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی بیوی کہنے پر اپنے بیمار سالے کو دیکھنے کے لئے اپنے سسرال گیا، وہاں پہنچ کر اس کی بیوی نے رات ٹھہرنے کی ضد کی۔آشیش نے بیوی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ایک کمرے میں سو رہے تھے، رات گئے ا±س کی بیوی امریتا اٹھی اور باورچی خانے سے ابلتا ہوا پانی لا کر اس کے اوپر پھینک دیا۔آشیش نے الزام لگایا کہ امریتا کی بھابی نے ابلتا ہوا پانی کچن میں رکھا تھا۔آشیش نے اپنے بیان مزید کہا کہ جب اس نے بھاگنے کی کوشش کی تو اس کے سسر نے اسے مارا پیٹا اور اس کے سالے نے اسے چھت سے پھینک سے نیچے دھکا دے دیا۔