بھارت میں کمیشن کا امتحان دینے آئے امیدوار کا ایڈمٹ کارڈ چیل لے گئی

بھارت میں کمیشن کا امتحان دینے آئے امیدوار کا ایڈمٹ کارڈ چیل لے گئی
بھارت میں کمیشن کا امتحان دینے آئے امیدوار کا ایڈمٹ کارڈ چیل لے گئی
کیپشن: file photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (آئی این پی  )بھارتی ریاست کیرالہ میں کمیشن کا امتحان دینے والے امیدوار   کا ایڈمٹ کارڈ چیل لے گئی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ کے سرکاری اسکول میں پبلک سروس کمیشن کے امتحان کا انعقاد کیاگیا، اس امتحان کو دینے کیلئے 300 امیدوار جمع تھے جو امتحان شروع ہونے کا انتظار کررہے تھے کہ چیل آئی اور اس نے ایک امیدوار کا ایڈمٹ کارڈ اپنے پنجوں میں دبوچا اور لے اڑی۔

چیل کے اس رویے نے سب کو حیران کردیا جب کہ چیل اڑ کر عمارت کی ایک کھڑی پر جابیٹھی جس کے بعد انتظامیہ سمیت متاثرہ امیدوار چیل کے دستاویز پھینکنے کا انتظار کرتے رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امتحان میں تاخیر کے سبب انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ امیدوار کو بغیر ایڈمٹ کارڈ کے امتحان دینے کی اجازت دی گئی۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -