جائیداد کا تنازع، بھائی اور بھتیجوں نے گولیاں مار کر لاش پاتھی گراؤنڈ میں پھینک دی

جائیداد کا تنازع، بھائی اور بھتیجوں نے گولیاں مار کر لاش پاتھی گراؤنڈ میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو ر(کر ائم سیل )نولکھا میں با کسنگ فیڈر یشن پنجاب کے جنرل سیکر ٹری کو جائید اد کے تنازع پر اس کے بھائی اور بھتیجوں نے گو لیا ں مار کرقتل کر دیا پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے جمع کر وا دی بتایا گیا ہے کہ پاتھی گر اؤ نڈ نولکھا کے رہائشی یو سف عرف مودا بٹ کا وراثتی جائیداد پر بھائی سلیم بٹ سے جھگڑا چل رہا تھا۔ 3 روز قبل بھی لڑائی ہوئی گزشتہ روز رات گئے یو سف کی لاش پاتھی گر اؤنڈ میں پڑی تھی۔لاش کے سر اور اور بازؤں پر گو لیوں کے نشانات پا گئے۔ مقتول کی بہن ظہراں نے پولیس کو بیان دیا کہ یو سف کو حقیقی بھائی سلیم بٹ نے بیٹوں سے ملکر قتل کیا ہے پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ میں جمع کروا دی۔ مقتول کی مدعی بہن کی درخواست پر قتل کا مقدمہ بھائی کے خلاف درج کر لیاگیا۔کوئی گرفتاری عمل میں نہیںآئی۔

مزید :

علاقائی -