قندیل بلوچ قتل کیس: مفتی عبدالقوی کو حراست میں لینے اور جھوٹ پکڑنے والی مشین سے ٹیسٹ کا فیصلہ

قندیل بلوچ قتل کیس: مفتی عبدالقوی کو حراست میں لینے اور جھوٹ پکڑنے والی مشین ...
قندیل بلوچ قتل کیس: مفتی عبدالقوی کو حراست میں لینے اور جھوٹ پکڑنے والی مشین سے ٹیسٹ کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد مفتی قوی کو حراست میں لئے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے ان کے دونوں بند موبائیل فونز کو پولیس نے اپنے قبضے میں لے کر ان کو فرانزک ٹیسٹ کیلئے لاہور بھجوا دیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق ان کو باقاعدہ گرفتار کرنے کے بعد ان کا جھوٹ پکڑنے والی مشین سے ٹیسٹ لیا جائے گا۔ اس سے یہ معلوم ہوسکے گا کہ مفتی عبدالقوی سچ بول رہے ہیں یا جھوٹ ۔ اس سے پہلے قندیل بلوچ کے بھائی وسیم اور دوسرے ملزم حق نواز کا بھی اسی مشین سے ٹیسٹ کئے گئے جن سے کئی نئی باتیں سامنے آئیں۔