بہترین منصف پرستار ہیں جو اچھے کام کا فیصلہ کرتے ہیں ،رائمہ خان

بہترین منصف پرستار ہیں جو اچھے کام کا فیصلہ کرتے ہیں ،رائمہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ،ماڈل اور پرفارمر رائمہ خان نے کہا ہے کہ سٹیج سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے سٹیج عام آدمی کی تفریح کا شاندار ذریعہ ہے ۔رائمہ خان نے کہا کہ میں نے اپنے فنی کیرئیر میں بے شمار ڈرامے کئے ،ڈانس پر عبور رکھنے کے باوجود کبھی مغرور نہیں ہوئی ۔میں نمبر ون کی قائل نہیں ہوں ہر فنکار کو فن اپنا لوہامنواتا ہے ،سب سے بہترین منصف پرستار ہوتے ہیں جو فیصلہ کرتے ہیں کہ کس کا کام اچھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ رقص ہماری ثقافت کا حصہ ہے اور سٹیج کا مستقبل روشن ہے۔
معیاری ڈراموں کی نمائش سے تھیٹر کی رونقیں دوبارہ آباد ہو سکتی ہیں ۔ رائمہ خان نے کہا کہ میں نے متعدد ممالک کا دورہ کیا ہے وہاں پاکستانی فنکاروں کو جنتی عزت ملتی ہے وہ کسی اور ملک کے فنکار کو نہیں ملتی ۔

مزید :

کلچر -