ادلب میں شامی اپوزیشن نے شامی فوج کا جنگی طیارہ مار گرایا

ادلب میں شامی اپوزیشن نے شامی فوج کا جنگی طیارہ مار گرایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ادلب (این این آئی)شام کے شہرادلب میں اپوزیشن کے ایک گروپ نے اسد رجیم کا سوخوی طرز کا ایک جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والی آبزرویٹری کے مطابق مسلح اپوزیشن نے ادلب میں ایک کارروائی کے دوران اسد رجیم کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا۔اپوزیشن کے حامی  چینل نے خبر دی ہے کہ اسد رجیم کا جنگی طیارہ خان شیخون کے مقام پر مار گرایا گیا تاہم اس کے عملے کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہیں۔ادھر منگل کے روز شمال مغربی شام میں جھڑپوں کے دوران کم سے کم 60 افراد ہلاک ہوئے۔ انسانی حقوق آبزرویتری کی رپورٹ کے مطابق شمال مغربی شام میں شام کی سرکاری فوج اور اپوزیشن کے گروپوں کیدرمیان گھمسان کی جنگ لڑائی جاری ہے۔خیال رہے کہ ادلب اور اس کے مضافاتی علاقوں میں رواں سال اپریل سے شامی فوج، اس کی معاون روسی فوج اور دیگر ملیشیاؤں نے اپوزیشن کے ٹھکانوں پر وحشیانہ حملے شروع کر رکھے ہیں۔منگل کوعلی الصباح جنوبی ادلب میں ہونے والی لڑائی کے دوران تحریر شام محاذ کے 20 اور اسد رجیم کے 23 فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید :

عالمی منظر -