وزارت خارجہ نے 4ماہ بعد قونصلر سروسزمکمل طور پر بحال کر دیں 

  وزارت خارجہ نے 4ماہ بعد قونصلر سروسزمکمل طور پر بحال کر دیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (آئی این پی) وزارت خارجہ نے 4 ماہ بعد قونصلر سروسزمکمل طور پر بحال کر دیں، شہری اپنی دستاویزات کی دفتر خارجہ سے خود تصدیق کرا سکیں گے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث محدود کی گئی قونصلر سروسز بحال ہونے سے دستاویزات کی تصدیق کا عمل شروع ہو گیا ہے، بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی، ان کے اہلخانہ، طلبہ اور پاکستان میں موجود غیر ملکیوں کی سہولت اور حفاظت کیلئے مناسب اقدامات کیے گئے ہیں۔
قونصلر سروسز

مزید :

صفحہ اول -