پنجاب اور خیبر پختونخواہ سے ٹڈی دل کا خاتمہ ہو گیا

پنجاب اور خیبر پختونخواہ سے ٹڈی دل کا خاتمہ ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)پنجاب اور خیبر پختونخوا سے ٹڈی دل کا خاتمہ ہو گیا جبکہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اور سندھ کے ضلع تھرپارکر میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیئے کوششیں جاری  ہیں نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں میں 256050ہیکٹرز سے زائد رقبے کا سروے مکمل کیا گیا، سندھ کے ضلع تھرپارکر اور بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے متاثرہ علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  1200ہیکٹر رقبے پر سپرے کے ذریعے ٹڈی دل کا خاتمہ کیا گیا ،گذشتہ6 ماہ میں 1108270ہیکٹرز رقبے پر سپرے کر کے ٹڈی  دل کا  خاتمہ کیا جا چکا ہے۔
ٹڈی دل 

مزید :

صفحہ آخر -