کابل ایئر پورٹ پر لوگوں کو منتشر کرنے کےلئے امریکی فورسز کی فائرنگ

کابل ایئر پورٹ پر لوگوں کو منتشر کرنے کےلئے امریکی فورسز کی فائرنگ
کابل ایئر پورٹ پر لوگوں کو منتشر کرنے کےلئے امریکی فورسز کی فائرنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن ) افغان دارالحکومت کے ایئر پورٹ پر امریکی فورسز کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے جس کے متعلق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر ہزاروں افراد کا ہجوم ہے جسے منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق امریکی حکا م نے بتایا کہ فائرنگ کا مقصد شہریوں کو ملٹری فلائٹس میں سوار ہونے سے روکنا تھا کیونکہ ان ملٹری فلائٹس پر سفارتکار اور غیر ملکی سٹاف کوافغانستان سے باہر لے جاناہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ امریکی فوج نے کابل ایئرپورٹ کی حدود کو محفوظ بنالیا ہے اور کابل میں امریکی سفارت خانہ مکمل خالی کرالیا گیا ہے اور سفارت خانے کا تمام عملہ حامد کرزئی ایئرپورٹ کی حدود میں موجود ہے۔