شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں آپریشن، 3 خوارج ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 3 خارجی ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
ترجمان کے مطابق ہلاک خارجیوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولیاں برآمد کر لیا گیا ۔ خارجی سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ باقی بچ جانے والے کسی ممکنہ خارجی کی تلاش کےلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے ، ملک سے خوارج اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کےلئے سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔