دبئی میں فضائی ٹیکسی سروس   3 برس کے دوران شروع ہوگی 

  دبئی میں فضائی ٹیکسی سروس   3 برس کے دوران شروع ہوگی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی (اے پی پی) دبئی میں آئندہ تین برس کے دوران فضائی پبلک ٹرانسپورٹ شروع کر دی جائے گی۔ دبئی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مطر الطایر نے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تیزی سے فضائی ٹیکسی سروس کی جانب بڑھ رہے ہیں توقع ہے کہ اس کا آغاز تین  برس کے اندر کر دیا جائے گا۔‘فضائی ٹیکسی کے لیے انتہائی بلندی کی حد 15 سو فٹ رکھی گئی ہے۔


 ابتدائی طور پر فضائی ٹیکسی اس سے زیادہ بلند پرواز نہیں کرسکے گی تاہم بعد میں ٹیکنالوجی کے مطابق اس میں کمی و بیشی کی جاسکتی ہے۔

مزید :

کامرس -