پی پی 206 ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی کے ووٹ بینک میں بھاری اضافہ ، 2018 سے کتنے زیادہ ووٹ لیے؟

پی پی 206 ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی کے ووٹ بینک میں بھاری اضافہ ، 2018 سے کتنے ...
پی پی 206 ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی کے ووٹ بینک میں بھاری اضافہ ، 2018 سے کتنے زیادہ ووٹ لیے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی پی 206 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر میدان مار لیا ہے جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس حلقے میں تیسرے نمبر پر رہی ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید واثق سرجیس حیدر نے پی پی 206 کے ضمنی الیکشن میں  15 ہزار  59 ووٹ لیے ہیں۔ عام انتخابات 2018 میں بھی وہ پیپلز پارٹی کے ہی امیدوار تھے اور اس وقت بھی وہ تیسرے نمبر پر رہے تھے۔ انہوں نے عام انتخابات میں چھ ہزار 617 ووٹ حاصل کیے تھے تاہم اس بار اس حلقے میں پیپلز پارٹی کے ووٹ بینک میں اضافہ ہوا ہے اور انہوں نے عام انتخابات کے مقابلے میں  آٹھ ہزار  442 ووٹ زیادہ حاصل کیے ہیں۔