بہاولپور، شیر باغ میں نوجوان کی موت کا معاملہ، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

بہاولپور، شیر باغ میں نوجوان کی موت کا معاملہ، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
بہاولپور، شیر باغ میں نوجوان کی موت کا معاملہ، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بہاولپور(آئی ا ن پی ) شیر باغ میں شیروں کے پنجرے میں نوجوان کی ہلاکت سے متعلق پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق نوجوان کی موت بنگالی شیروں کے حملے سے ہوئی تھی، شیروں کے حملے سے نوجوان کے زخمی ہونے اور دم توڑنے میں 10 سے 15 منٹ  کا وقت لگا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوجوان کے جسم پر حملے سے 10بڑے زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں۔ دوسری جانب شیر باغ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نوجوان کے شیروں کے جنگلے میں داخل ہونے کی وجہ کا پتا نہ چل سکا۔