پاکستانی صحافی ارشاد بھٹی نے دوسری شادی کرلی
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی صحافی ارشاد بھٹی نے دوبارہ شادی کرلی ہے، ان کی پہلی بیوی کا انتقال سال 2022 میں بیماری کے باعث ہو گیا تھا۔
ارشاد بھٹی ایک صحافی اور تجزیہ کار ہیں جو مختلف نیوز چینلز پر اپنے ماہرانہ تجزیے پیش کرتے رہتے ہیں۔ وہ پاکستان میں جاری سیاست پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ ڈرامائی انداز سے بات کرنے کا ان کا انداز بہت سے لوگوں کو پسند ہے کیونکہ وہ اس پیرائے میں بہت سی ایسی باتیں کہہ جاتے ہیں جو پاکستان میں عام طور پر لطیف انداز میں نہیں کہی جاتیں۔
اپنی پہلی بیوی کے انتقال کے بعد ارشاد بھٹی کافی غمزدہ رہے تھے اوراپنی بیوی کے لیے اپنی محبت اور جذبات کا اظہار وقتاً فوقتاً مختلف پروگراموں میں کرتے رہے ہیں, شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد عوام نے ہمیشہ ان کے لیے نیک تمنائیں بھیجیں۔
ارشاد بھٹی نے اب زندگی میں آگے بڑھتے ہوئے دوسر ی شادی کرلی ہے، ان کی شریک حیات کا نام سماراج ہے۔ سما راج ایک سابق اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسرہیں۔