یونان کشتی حادثہ: جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 40 ہوگئی
ایتھنز(ڈیلی پاکستان آن لائن )یونان کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی مجموعی تعداد 40 تک پہنچ گئی۔
روز نامہ امت نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یونان میں 3 مختلف کشتی حادثوں میں مزید 35 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق یونانی کوسٹ گارڈ نے لاپتہ پاکستانیوں کی تلاش کا ریسکیو آپریشن ختم کردیا ہے، جس کے بعد تمام لاپتہ افراد کو مردہ تصورکیا جائے گا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق لیبیا میں ابھی بھی کم و بیش 5 ہزار پاکستانی موجود ہیں، یورپ جانے کے خواہشمند یہ افراد مختلف پاکستانی و لیبیا کے ایجنٹوں کے پاس ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ پاکستانی قانونی طور پر پاکستان سے ویزا لے کر لیبیا پہنچے ہیں۔
دوسری جانب فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے یونان کشتی حادثہ کے بعد کریک ڈاو¿ن کرتے ہوئے پھالیہ سے مبینہ انسانی سمگلر محمد حسن گرفتار کر لیا ہے۔