لاہور میں5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کر نے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شالیمار میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پولیس نے جنسی درندے کو گرفتار کرلیا۔
"ایکسپریس نیوز" کے مطابق تھانہ شالیمار کی حدود میں5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے اطلاع موصول ہونے پر کارروائی کی اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق5 سالہ بچی حفظہ گھر سے چیز خریدنے باہر گئی تو وہاں پر موجود ملزم امیر حمزہ اُسے بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا اور زیادتی کی کوشش کی۔علاقہ مکینوں نے بچی کی آواز سن کر پولیس کو مطلع کیا جس پر تھانہ شالیمار کی نفری نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کیاْ۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزم امیر حمزہ کے خلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا جبکہ بروقت کارروائی پر ایس ایچ او تھانہ شالیمار و پولیس ٹیم کو شاباش دی۔انہوں نے کہا کہ عورتوں اور بچوں پر تشدد اور زیادتی کسی صورت برداشت نہ کی جائے گی، عورتوں اور بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت لوگ کیفر کردار تک پہنچائے جائیں گے۔