ویلنٹائنز ڈے پر شادی کی تقریب کے دوران ہی دولہا جان کی بازی ہار گیا، دلہن کے خواب چکنا چور

ویلنٹائنز ڈے پر شادی کی تقریب کے دوران ہی دولہا جان کی بازی ہار گیا، دلہن کے ...
ویلنٹائنز ڈے پر شادی کی تقریب کے دوران ہی دولہا جان کی بازی ہار گیا، دلہن کے خواب چکنا چور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک دولہا کی اپنی شادی کی تقریب میں ہی موت واقع ہو گئی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں میں واقع قصبے بودھن میں پیش آیا ہے جہاں شادی کی تقریب میں بلند آواز میں ڈی جے میوزک سے دولہا کی طبیعت ناساز ہونی شروع ہو گئی۔ تاہم وہ جی کڑا کرکے بیٹھا رہا مگر آہستہ آہستہ طبیعت خراب ہوتی چلی گئی اوربالآخر وہ بے ہوش ہو کر گر گیا۔
رپورٹ کے مطابق دولہا کو فوری طور پر ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ دولہا کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ دولہا کے ایک رشتہ دار گنیش کا کہنا تھا کہ ”بارات گھر سے تاخیر سے روانہ ہوئی تھی اور دولہا کا موڈ اس وقت ہی خراب تھا۔ جب ہم بارات لے کر شادی کی تقریب میں پہنچے تو وہاں موسیقی بہت بلند آواز میں بجائی جا رہی تھی جس پر اس کی طبیعت بگڑنی شروع ہو گئی اور وہ بے ہوش ہو کر گر گیا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -