لیاقت پور میں افسوسناک واقعہ،3سگے کم سن بہن بھائی ریت تلے دب کر جان کی بازی ہارگئے

لیاقت پور میں افسوسناک واقعہ،3سگے کم سن بہن بھائی ریت تلے دب کر جان کی بازی ...
لیاقت پور میں افسوسناک واقعہ،3سگے کم سن بہن بھائی ریت تلے دب کر جان کی بازی ہارگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لیاقت آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایک روز قبل گھر سے غائب ہونے والے تین بہن بھائیوں کی نعشیں ریت کے ٹیلے سے مل گئیں،جاں بحق ہونے والوں میں دو بہنیں اور ایک بھائی شامل ہے۔
سما نیوز کے مطابق لیاقت پور کے علاقے سے تین بہن بھائی گزشتہ روز لاپتہ ہوگئے تھے، تینوں بہن بھائی  گھر سے کھیلنے کیلئے نکلے تھے تاہم واپس نہیں آئے، جس پر اہل علاقہ نے انہیں تلاش کرنا شروع کیا۔علاقہ مکینوں کو تلاش کے دوران تینوں بچوں کی لاشیں ریت کے ٹیلے میں دبی ہوئی ملیں، جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔پولیس کی موجودگی میں تینوں بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔ جاں بحق بچوں میں 9سالہ بخت علی، 5 سالہ فضاء اور تین سالہ مردان شامل ہیں۔نعشیں گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا،اہل خانہ نعشوں سے لپٹ کر روتے رہے اور اپنی قسمت کو کوستے رہے۔
پولیس نے تصدیق کی ہے کہ بچوں کی اموات ریت میں دبنے کے باعث ہوئیں ہیں،واقعہ کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

قومی -