انجینئر امیر مقام کی کامیابی خدمت کی سیاست کا عملی ثبوت!
8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کو متنازعہ بنانے کی جتنی کوششیں کی گئی، تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی،جنہیں آج کے صاف شفاف الیکشن متنازعہ دکھائی دے رہے ہیں،انہیں 2018 ء کے اپنے انتخابی نتائج کو بھی مدنظر رکھنا چاہئے، جس میں بدترین دھاندلی کے ذریعے مسلم لیگ ن جس نے 2018ء میں کلین سوئپ کیا تھا اسے اقتدار سے محروم رکھ کر جس اناڑی کو اقتدار دیا گیا اس نے ملک کی ساکھ کو ہی داو پر لگا دیا لیکن آج انتخابات میں جیتنے والے آزاد امیدواروں کی اکثریت سے انتخابات کی شفافیت کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اس سب کے باوجود بھی مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حلقہ این اے 11 شانگلہ سے 59863 ووٹ لیکر جو کامیابی حاصل کی وہ خدمت کی روشن مثال ہے۔امیر مقام کی کامیابی سے واضح ہو گیا ہے کہ وہ صحیح معنوں میں عوامی نمائندے ہیں اور عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔عوام کے درمیان رہتے ہیں۔8 فروری کے الیکشن میں خیبر پختونخوا میں بڑے بڑے سیاسی برج الٹ گئے۔لیکن عوام کی خدمت پر یقین رکھنے والے انجینئر امیر مقام نے قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کی۔2002ء میں بھی امیر مقام بہتر خدمات کی وجہ سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے عوام کی خدمت کا ایک عظیم سلسلہ شروع کیا، ان کے پاس عوامی عہدہ ہو یا نہ ہو،اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں،ہمیشہ عوام کے درمیان رہتے ہیں۔ خوشی غم،دکھ درد میں اپنے لوگوں میں موجود ہوتے ہیں۔
انجینئر امیر مقام اپنی ان بہترین اور اعلیٰ خوبیوں کی وجہ سے عوام میں مقبول ترین لیڈر بن چکا ہے۔ہمشہ سے بغیر کسی لالچ کے عوام کی خدمت کا جذبہ دل میں رکھتے ہیں۔دوسری سیاسی جماعتوں کی محفلوں میں بھی انجینئر امیر مقام کی کارکردگی کا اعتراف کیا جاتا ہے۔
راقم الحروف نے اپنے کئی کالمز میں اس بات کا اظہار کیا ہے کہ پختون قوم کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں انجینئر امیر مقام جیسا بہترین صلاحیتوں والا لیڈر نصیب ہوا ہے۔انجینئر امیر مقام عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں اور دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ دل میں رکھتے ہیں۔عوام کی خدمت کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی ہے۔اس لیے سیاسی شخصیات میں انجینئرامیرمقام کو ایک منفرد مقام حاصل ہے۔وزارت ہو یا مشاورت اپنے دفاتر کے دروازے ہر عام و خاص کے لیے کھلے رکھتے ہیں۔ انجینئر امیر مقام میں یہ خوبی پائی جاتی ہے کہ جب بھی اقتدار میں آتے ہیں تو سائلین کو ان سے ملاقات کے لئے ٹائم نہیں لینا پڑتا۔ان کے مسائل و شکایت خود سنتے ہیں۔حل کے لئے ہر ممکن کوشش اور احکامات جاری کرتے ہیں۔حالیہ الیکشن میں شانگلہ کے غیور عوام نے انجینئر امیر مقام کو حلقہ این اے 11 سے قومی اسمبلی کا رکن منتخب کیا۔ان کے بھائی ڈاکٹر عباداللہ پی کے 30 شانگلہ سے منتخب ہوئے ہیں،جو اس خاندان کی عوام سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
محمد رشاد خان پی کے 28 شانگلہ سے جیت گئے۔راقم الحروف انجینئر امیر مقام، ڈاکٹر عباداللہ اور محمد رشاد خان کو کامیابی پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہے۔انجینئر امیر مقام کی جیت خدمت کی سیاست کی جیت ہے۔راقم الحروف انجینئر امیر مقام کو بہترین خدمات اور دلیرانہ کامیابی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے۔