پیپلزپارٹی 9 سالہ اقتدار میں نالے بھی صاف نہ کرا سکی: ممتاز بھٹو

پیپلزپارٹی 9 سالہ اقتدار میں نالے بھی صاف نہ کرا سکی: ممتاز بھٹو
پیپلزپارٹی 9 سالہ اقتدار میں نالے بھی صاف نہ کرا سکی: ممتاز بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاڑکانہ (ویب ڈیسک)سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین سردار ممتاز علی خان بھٹو سے ان کے آبائی گاﺅں میرپور بھٹو میں مختلف وفود نے ملاقاتیں کیں، ان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کیا کوئی اعتبار کرے گا کہ سندھ میں جاری 9 سالہ اقتداری دﺅر کے باوجود زیپلے حکمران گٹر اور گندے پانی کے نالے بھی صاف نہیں کر سکے ہیں جبکہ لوٹ مار کی انتہا اتنی ہے کہ جو ان کے وزراء، اراکین اسمبلی اور اہم کرتوں دھرتوں نے سندھ سے فرار ہوکر اپنی جانیں بچالی ہیں۔

وعدہ کرتا ہوں اپنے دلائل بار بار نہیں دہراﺅں گا : وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان کا سپریم کورٹ میں بیان

ممتاز علی بھٹو نے مزید کہا کہ لاڑکانہ اور نوابشاہ میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں مختلف گروپوں نے زرداریوں کے خلاف میدان میں آنے کا اعلان کیا ہے اور تیاریاں شروع کردی ہیں لیکن ماضی کی طرح اگر عوام کو آزادی کے ساتھ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے نہیں دیا گیا تو پھر مقابلے کا کیا فائدہ۔

مزید :

لاڑکانہ -