عمران خان حکومت سے عوام کی توقعات دم توڑ رہی ہیں ،لیاقت بلوچ

عمران خان حکومت سے عوام کی توقعات دم توڑ رہی ہیں ،لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی )جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے گلبرگ و مسلم ٹاؤن میں ورکرز کنونشن اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام ستر سال سے مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔ عمران خان حکومت سے عوام کی توقعات دم توڑ رہی ہیں ۔ عوام میں غصہ اور اضطراب اور جذبات شدت اختیار کر رہے ہیں ۔ حکمران ہمیشہ امن و آشتی اور ستے خیراں کے گنبد میں بند کر دیے گئے ہیں جبکہ عام آدمی غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری کے بوجھ تلے پستا چلا جارہاہے ۔


لیاقت بلوچ نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کو مشترکہ لائحہ عمل کے لیے پوری سنجیدگی سے ترجیحات طے کرنا ہوں گی ۔ کرپشن کے تحفظ کے ایجنڈا پر تمام اپوزیشن جماعتوں کا متحد ہونا ممکن نہیں ۔

اپوزیشن کی آئین ، قانون اور عوامی فلاح کی ترجیحات اور احتساب سب کا ، کے ایجنڈے پر الگ الگ موقف طے کرناہوگا ۔ کرپشن ، رشوت ، اختیارات کا ناجائز استعمال جمہوری قدروں کی پامالی عوام کے لیے وبال جان بن گئی ہے ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا حل خطہ میں امن اور استحکام کے لیے لائف لائن ہے ۔ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانا عالمی برادری کی گردن پر قرض اور فرض ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 5 فروری کو پوری قوم جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ بے مثال یکجہتی کیا۔