ضمنی انتخابات جیتیں گے،19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور احتجاج ہوگا، مریم نواز

 ضمنی انتخابات جیتیں گے،19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور احتجاج ...
 ضمنی انتخابات جیتیں گے،19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور احتجاج ہوگا، مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ ضمنی انتخابات جیتیں گے،19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور احتجاج ہوگا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق احتساب عدالت آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کاکہناتھا کہ یہ احتساب نہیں انتقام ہے، کیسزسے ایک دن ضرورسرخروہوں گے۔انہوں نے کہاکہ لاہور کوکچرے کا ڈھیر بنادیاگیا،براڈشیٹ معاملے پر حکومتی بدنیتی سامنے آئی ہے ۔مریم نواز نے کہاکہ مخالفین نواز شریف کو پھانسنے چلے تھے انکے گلے براڈ شیٹ پڑ گیا ،یہ اتنے کرپٹ اور چور ہیں براڈ شیٹ سے بھی پیسے مانگے ،اب یہ خود پھنس گئے ہیں،قومی خزانہ بھی برباد کیا ملا بھی کچھ نہیں۔