ن لیگ نے کاوے موسوی کے خلاف کیس کردیا

ن لیگ نے کاوے موسوی کے خلاف کیس کردیا
ن لیگ نے کاوے موسوی کے خلاف کیس کردیا
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے کہا ہے کہ  پنجاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے، انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی کے خلاف کیس دائر کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی 'نیونیوز' کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ہمارا پیارا کشمیر مودی لے اڑا، ان کی خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی، جب کشمیر پر قرار داد  کا وقت آیا تو ان کو 16 ممالک نہیں ملے۔ 

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے دعوی کیا تھا کہ نواز شریف کو15 جنوری تک واپس لائیں گے وہ بھی گزر چکی، نوازشریف مکمل علاج کے بعد صحتیابی کی صورت میں ہی واپس لوٹیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تو سلیکٹڈ بھی گھبرا گیا ہے کہ کبھی کوئی پیسے مانگتا ہے کبھی کوئی پیسے مانگنے آجاتا ہے، پتہ نہیں تھا کہ طیارہ لیز پر لیا گیاہے جو ان کے حوالے بھی کرنا پڑے گا۔ 

اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کشمیر کاز کے لیے کچھ بھی نہیں کیا، عوام مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ پی ڈی ایم کے ہر اجلاس میں پارٹی کے سربراہ کو ہی شرکت کرنی ہے۔