وزیر اعلیٰ مریم نواز کا نامور ماہر تعلیم خدیجہ مشتاق کے انتقال پر شدید رنج وغم کا اِظہار

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا نامور ماہر تعلیم خدیجہ مشتاق کے انتقال پر شدید رنج ...
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا نامور ماہر تعلیم خدیجہ مشتاق کے انتقال پر شدید رنج وغم کا اِظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے نامور ماہر تعلیم، روٹس انٹر نیشنل یونیورسٹی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر خدیجہ مشتاق کے انتقال پر شدید رنج وغم کا اِظہارکیا۔وزیر اعلیٰ  نے مرحومہ خدیجہ مشتاق کی والدہ مسز مشتاق اور سوگوار فیملی سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔وزیر اعلیٰ  نے مرحومہ خدیجہ مشتاق کی تعلیمی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ فروغ تعلیم کے لئے خدیجہ مشتاق کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔ خدیجہ مشتاق تعلیم کے شعبے میں خدمات سر انجام دینے والوں کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں۔خدیجہ مشتاق 2014 سے پی ایم سکول ریفارمز پروگرام میں  قابل قدر خدمات سر انجام دے رہی  تھیں، حقیقی ایجوکیشنسٹ تھیں،پاکستان کے ایجوکیشن سسٹم کی بہتری کے لئے شاندار خدمات سر انجام دیں۔