2 ٹیموں پر پابندی سے بھارتی کرکٹ بورڈ بوکھلا گیا

2 ٹیموں پر پابندی سے بھارتی کرکٹ بورڈ بوکھلا گیا
2 ٹیموں پر پابندی سے بھارتی کرکٹ بورڈ بوکھلا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) چنئی سپر کنگز اور راجستھان رائلز پر پابندی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھی بوکھلا دیا، آئی پی ایل کو بچانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور شروع کردیا، کھلاڑیوں کی قبل از وقت نیلامی اور نئی فرنچائز کی فروخت کا آپریشن سامنے آگیا، جائزے کیلئے آئی پی ایل گورننگ کونسل کا ہنگامی اجلاس 19 جولائی کو طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی مقررکردہ لودھا کمیٹی کی جانب سے2 فرنچائز پر پابندی کے بعد آئی پی ایل گورننگ کونسل کا اجلاس 19 جولائی کو طلب کرلیا گیا، اس بارے میں بی سی سی آئی کے ایک اہم آفیشل اور گورننگ کونسل ممبر نے کہا کہ ہم نے اس فیصلے پر غیر رسمی بات کی، ہنگامی میٹنگ میں تفصیلی فیصلے پر غور کرنے کے ساتھ مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا، ہم اپنے قانونی ماہرین سے بھی رائے طلب کریں گے۔ ٹاپ بورڈ آفیشلز کے درمیان ابتدائی بات چیت میں تین آپشنز سامنے آئے، ان میں چنئی اور راجستھان کی جگہ 2 نئی فرنچائزر کی فروخت بھی شامل ہے مگر اس کے لئے کافی وقت درکار ہوگا۔ پلیئرز کی نئے سرے سے نیلامی 2017ءمیں ہونی ہے تاہم ایک برس قبل ہی نیلامی کا جائزہ لینے کے ساتھ اس بات پر بھی غور کیا جارہا ہے کہ صرف پابندی کا شکار ہونے والی دونوں فرنچائزر کے پلیئرز نیلام کئے جائیں یا پھر سب کی بولی لگوائی جائے۔ چنئی سپر کنگز کے مالک کمپنی انڈیا سیمنٹ سے الگ ہونے کے معاملے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ایک تجویز یہ بھی سامنے آئی کہ اگر دونوں فرنچائزز ہی نئے مالکان کو فروخت کردی جائیں، مگر اس صورت میں نئے مالکان کو پرانے کیسز میں پیش ہونا پڑسکتا ہے اور کوئی بھی ایسا نہیں چاہے گا۔ گمبھیر صورتحال نے بورڈ آفیشلز کو نئی پریشانی میں مبتلا کردیا اور اس کا حل ہنگامی اجلاس میں نکالنے کی کوشش ہوگی۔

مزید :

کھیل -