لاہور میں افسوسناک حادثہ، چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد جان کی بازی ہارگئے

لاہور میں افسوسناک حادثہ، چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد جان کی بازی ...
لاہور میں افسوسناک حادثہ، چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد جان کی بازی ہارگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شادباغ کے علاقہ میں گھر کی چھت گرنے سے دو بچوں اور تین خواتین سمیت چھ افراد جان کی بازی ہارگئے۔
ترجمان ریسکیو فاروق احمد کے مطابق  ریسکیو 1122 کوشادباغ کے علاقہ  وسن پورہ  سے بلڈنگ گرنے کی کال موصول ہوئی۔قریبی ریسکیو اسٹیشن سے ٹیمیں پانچ  منٹ ریسپانس ٹائم سے پہنچیں۔ آپریشن اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے کیا۔ پوری بلڈنگ ایک مرلہ 2 منزلہ گھر پر مشتمل تھی۔اوپر والا لنٹر گرنے سے نیچے والی چھت بھی گرگئی۔: 3 گھنٹے کے آپریشن میں 2 لنٹر اور ملبے سے 6 باڈیز نکال گئیں۔ واقعہ میں تین  خواتین، ایک مرد اور 2 بچوں کی اموات ہوئیں۔جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ آپریشن میں 35 ریسکیور نے حصہ لیا،آپریشن کی کمانڈ ڈسٹرکٹ آفیسر شاہد وحید قمر نے کی۔جاں بحق ہونے والوں میں سمیرا ، علی ، مہوش 35 ، رابعہ، ماہ نور اور ابراہیم  شامل ہیں۔

مزید :

قومی -