پی ایم اے کی پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کیخلاف دھرنے کی تیاریاں مکمل

پی ایم اے کی پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کیخلاف دھرنے کی تیاریاں مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی اور ڈاکٹروں تمام پیشہ وارانہ تنظیموں کا اجلاس پروفیسر اشرف نظامی کی صدارت میں پی ایم اے ہاؤس لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے خلاف 24جولائی کے دھرنے کی تمام تفصیلات طے کی گئیں۔اجلاس میں ڈاکٹروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب کی 30ضلعی برانچوں کے صدور نے فیزیکلی اور آن لائن شرکت کی۔ دھرنے کی تفصیلات پنجاب کی تمام ضلعی برانچوں کو ارسال کر دی گئی ہیں۔