نہم جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان9اگست کو کیا جائے گا
لاہور (لیڈی رپورٹر)لاہور بورڈ نے نہم جماعت کے امتحانات کے نتائج کی تاریخ کااعلان کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کی جانب سے نہم جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 9 اگست کو کیا جائے گا۔ نتائج کا اعلان 9اگست کی صبح 10بجے کیا جائے گا۔