بغیر اجازت ماتمی جلوس نکالنے پر6افراد کیخلاف مقدمات درج، کاروائی شروع
ملتان(وقائع نگار)بغیر اجازت مجلس ماتمی جلوس نکالنے کے الزام (بقیہ نمبر9صفحہ7پر)
میں پولیس نے6افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیئے۔نیوملتان پولیس نے ملزم تقی شاہ، جلیل آباد پولیس نے ملزم شوکت حسین، مظفرآباد پولیس نے ملزم عابد حسین شاہ،بستی ملوک پولیس نے ملزم کوثر شاہ جبکہ الپہ پولیس نے ملزمان نوازش علی اور قصور عباس کے خلاف مقدمات درج کرکے موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے بغیر اجازت ماتمی جلوس نکالاجو روزنامچہ میں درج نہ تھا قانونی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ارتکاب جرم کیا