سعودی عرب نے لیبر قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاون شروع کردیا، 20 ہزار سے زائد افراد گرفتار

سعودی عرب نے لیبر قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاون شروع کردیا، 20 ہزار سے ...
سعودی عرب نے لیبر قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاون شروع کردیا، 20 ہزار سے زائد افراد گرفتار
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں رہائش اور لیبر قوانین اور سرحدی سلامتی کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون میں اب تک 20ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق سعودی حکومت کی طرف سے یہ کریک ڈائون 4جولائی کو شروع کیا گیا۔اس کریک ڈاؤن میں اب تک 12ہزار 460افراد کو رہائش سے متعلق قوانین، 5ہزار 400کو سرحدی سکیورٹی نظام کی خلاف ورزی اور 2ہزار233کو لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔ کریک ڈائون میں 1ہزار737افراد کو غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا۔ ان میں 42فیصد یمن، 57فیصد ایتھوپیا اور ایک فیصد دیگر ممالک کے شہری تھے۔ 49افراد کو غیرقانونی طور پر سعودی عرب سے باہر جانے کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص کسی دوسرے فرد کو سعودی عرب میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے میں کسی بھی طرح سے سہولت فراہم کرے گا، اسے 15سال قید اور 10لاکھ سعودی ریال تک جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -