دیگی مائنر میں شگاف پڑ گیا، فصلیں، باغات زیر آب، لاکھوں روپے کا نقصان

دیگی مائنر میں شگاف پڑ گیا، فصلیں، باغات زیر آب، لاکھوں روپے کا نقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورو نیوز)دیگی مائنر میں30 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے درجنوں ایکڑ پر کھڑی فصل کماد ، کپاس اور باغات زیر آب آگئے لاکھوں روپے مالیت کا نقصان مقامی زمینداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت پڑنے والے شگاف کو کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد پرکردیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ(بقیہ نمبر35صفحہ7پر )
روز موضع قیصر چوہان کے نزدیک دیگی مائنر میں پشتے کمزور ہوجانے کے باعث اچانک 30 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا جس کے نتیجہ میں درجنوں ایکڑ پر کھڑی فصل کماد، کپاس اور باغات زیر آب آگئے۔اس موقع پر متاثرہ زمینداروں نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پڑنے والے شگاف کے نتیجہ میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔