آصف زرداری کی افغانستان کی جانب سے فائرنگ کی مذمت، دوسرے ملکوں کو کسی اور کیلئے کام کرنا بند کردینا چاہیے: سابق صدر
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے افغانستان کی جانب سے طورخم بارڈ پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی پاکستان کو بلیک میل نہیں کرسکتا دوسرے ملکوں کو کسی اور کیلئے کام کرنا بند کردینا چاہیے۔ اپنے ایک بیان میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ الحمدللہ 2 سال میں دہشتگردوں کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں پوری قوم کو فوجی جوانوں کی شہادتوں پر فخر ہے اور شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ افغان حدود سے فائرنگ کا سلسلہ بند ہونا چاہیے کیونکہ سرحد کے اس پار پختونوں سے ہزاروں سال پرانے تعلقات ہیں اور اس طرح کے واقعات پختون روایات کے بھی خلاف ہیں۔