برطانیہ کے علاقے برسٹل میں فائرنگ، خاتون رکن پارلیمینٹ جوکاکس ہلاک، ایک شخص گرفتار
لیدز (مانیٹرنگ ڈیسک) یارکشائر کے علاقے برسٹل میں ایک شخص کی فائرنگ سے خاتون رکن پارلیمینٹ جوکاکس ہلاک ہو گئی ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق خاتون رکن پارلیمینٹ پر ایک لائبریری میں کمپین کے دوران فائرنگ کی گئی جنہیں ائیر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ یارک شائر پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے الزام میں ایک 52 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں خاتون رکن پارلیمینٹ کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حملہ اس وقت ہوا جب جو کاکس ووٹنگ کے سلسلے میں مہم چلا رہی تھیں۔ ایک عینی شاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک معمر آدمی نے جب خاتون رکن پارلیمینٹ پر حملہ کیا تو زور سے چلایا کہ ”برطانوی پہلے۔ اس کے بعد وہ آرام سے چلتا ہوا لائبریری سے باہر چلا گیا اور فرش پر گر ی خاتون رکن پارلیمینٹ خون میں لت پت ہو گئیں“۔ انہیں ائیر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئیں۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
واقعے کے ایک اور عینی شاہد نے پریس ایسوسی ایشن کو بتایا کہ اس نے چیخوں کی آواز سنی اور دیکھا کہ ”ایک لڑکا جو بہت بہادری دکھا رہا تھا اور ایک دوسرا لڑکا جس نے سفید رنگ کی بیس بال کیپ پہن رکھی تھی، پہلے والے لڑکے کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور اسی دوران ٹوپی والے لڑکے نے اپنے بیگ سے بندوق نکال لی۔ اسی اثناءمیں جوکاکس بھی ان دونوں کے درمیان آ گئیں۔ وہ جو کاکس کے ساتھ لڑ رہا تھا اور پھر دو بار پستول چلنے کی آواز آئی اور خاتون دو گاڑیوں کے درمیان زمین پر گر گئیں اور پھر میں نے دیکھا کہ فرش پر ان کا خون بہہ رہا تھا“۔
ایک اور عینی شاہد نے بی بی سی کو بتایا کہ حملہ آور نے ایک چاقو کے ساتھ بھی جو کاکس پر حملہ کیا۔ ویسٹ یارک شائر پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ایک 52 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔