پروفیسر خواجہ صادق حسین ہم سب کے محسن تھے، پروفیسر محمود ایاز
لاہور(پ ر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام مرحوم پروفیسر خواجہ صادق حسین کی یاد میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ تعزیتی اجلاس میں شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے معروف ماہرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض رجسٹرار پروفیسر محمد عمران نے سر انجام دئیے۔اس موقع پر سابقہ وزیر صحت پنجاب پروفیسر جاوید اکرم، پروفیسر محمود علی ملک، پروفیسر محمد یقین، وائس چانسلر ایف جے ایم یو پروفیسر خالد مسعود گوندل، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر اصغر نقی، پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد معین یقین، پروفیسر محمد یعقوب قاضی، پروفیسر عبدالمجید چوہدری، پروفیسر مختار حسن رندھاوا، پروفیسر جاوید رضا گردیزی،پروفیسر شاہد ملک جنرل سیکرٹری پی ایم اے،پروفیسر صداقت علی، پروفیسر تحریم فاطمہ، پروفیسر رانا محمد ارشد، پروفیسر محمد امجد، پروفیسر فاروق افضل ان کے خاندان میں سے نسیم حسین، ڈاکٹر عمیر حسین، ساحر حسین اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز نے کہا کہ خواجہ صادق حسین ہم سب کے استاد اور ہم سب کے لئے محسن تھے، شعبہ طب کا درخشاں ستارا ڈوب گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پروفیسر خواجہ صادق حسین استادوں کے استاد، کنگ ایڈورڈ کے چیمپئن، انتہائی مخلص شخصیت کے مالک تھے اور آج ہم سب میں خواجہ صادق حسین کی تربیت کی جھلک نظر آتی ہے۔ بیٹے نسیم حسین کا کہنا تھا کہ وہ ہر پہلوں میں بہت پروفیشنل تھے۔ بطور والد انہوں نے ہماری تربیت میں بہت اہم کردار ادا کیا پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ وہ میرے استاد، رہنما اور رول ماڈل تھے۔ میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔