ملزمان کی فائرنگ، 31سالہ سرکاری ملازم قتل، مقدمہ د رج 

ملزمان کی فائرنگ، 31سالہ سرکاری ملازم قتل، مقدمہ د رج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)موبائل فون کی خرید کی بقایا رقم کی ادائیگی کے تنازعہ پر جندر گلوٹی میں 3بھائیوں کی فائرنگ سے چھٹی پر گھر آیا ہوا 31سالہ سرکاری ملازم قتل، مقدمہ د رج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک میں جندر گلوٹی کے رہائشی 38سالہ عبدالوحید مروت ولد عبدالرشید نے قتل کی دفعہ کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میرابھائی 31سالہ عمر خان مروت سرکاری ملازم چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا، ہمارا گھر گاؤں سے تھوڑا فاصلے پر ہے، میں، میرا بھائی عمر خان مروت، چچازاد عبداللہ خان ولدل عبدالحکیم خان گھر سے پیدل گاؤں جندر کو روانہ تھے جب ہم عبدالرحمن نامی شخص کے گھر کے قریب پہنچے تو ملزمان ظاہر خان، اکبر خان، طاہر خان ولد سکندر خان گنڈہ پور سکنائے جندر گلوٹی آئے تو طاہر خان نے اکبر و ظاہر کو کہا کہ عمر خان مروت کو مارو جس پر انہوں نے میرے بھائی عمر خان مروت پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ شدید زخمی ہو کر موقع پر جاں بحق ہوگیا، ہم خالی ہاتھ تھے ہم کچھ نہ کرسکے، وجہ عداوت یہ ہے کہ میرے بھائی عمر خان نے ملزم قدرت اللہ سے موبائل لیا تھا، جس کی کچھ رقم قدرت اللہ کو دینی تھی، قدرت اللہ ظاہر کا دوست تھا،ظاہر نے عمر خان کو کہا کہ تم قدرت اللہ کو بقایا رقم کیوں نہیں دیتے تو عمر خان نے ظاہر کو کہا کہ یہ مسئلہ قدرت اللہ اور عمر کا ہے، اس پر یہ واقعہ رونما ہوا ہے۔