راتوں رات مشہور ہونیوالا اداکار جو کرینہ کپور کی شادی پر برتن دھوتا رہا، ماضی یاد کرکے آنکھیں بھر آئیں
ممبئی (ویب ڈیسک) معروف شخصیات سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتے ہیں۔حال ہی میں معروف فلم ’پنچایت‘ میں دولہے میاں کا کردار ادا کرنے والے اداکار آصف خان سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے حوالے سے آج نیوز نے بتایا کہ آصف خان ، سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی کے وقت ان کی تقریب میں برتن دھو رہے تھے۔تاج ہوٹل میں منعقد ہونے والی اس محفل میں اداکار آصف خان ڈشز کو دھو کر گھر کا خرچہ پورا کر رہے تھے۔ جبکہ اداکار کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے، کہ وہ تصاویر کھچوانا چاہتے تھے تاہم انہیں تصاویر نہ کھچوانے دی گئی جس پر وہ بہت روئے بھی تھے، پوڈکاسٹ کے دوران آصف کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا، اداکار کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے ستاروں کے ہمراہ تصاویر لینے کی درخواست کی تو انہوں نے انکار کر دیا۔
ساتھ ہی اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات پر شدید غمزدہ تھے اور آنکھوں میں آنسو تھے۔ آصف کا کہنا تھا یہی وہ موقع تھا، جس نے ان کی زندگی بدل کر رکھ دی ہے، آصف کی جانب سے اس کے بعد سخت محنت کی گئی تھی جبکہ کاسٹنگ ایجنٹ سے متعلق آصف نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کاسٹنگ ایجنٹ کی جانب سے ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی تھی۔