اسرائیل نے ایران کے ٹی وی سٹیشن پر حملہ کردیا

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل کی جانب سے ایران کے ٹی وی چینل " اسلامک ریپبلک آف ایران براڈ کاسٹنگ (آئی آر آئی بی) " پر حملہ کردیا گیا۔ جس وقت اسرائیلی حملہ ہوا تب ٹی وی کی براہ راست نشریات جاری تھیں اور ایک خاتون اینکر سکرین پر موجود تھیں۔ جیسے ہی حملہ ہوا تو اس کی شدت کو سٹوڈیو کے اندر بھی محسوس کیا گیا ۔ ملبے کے ذرات براہ راست ٹی وی سکرین پر نظر آئے ۔ چینل کی عمارت بھی ہلنے لگی جس کی وجہ سےخاتون اینکر فوری طور پر اٹھ کر وہاں سے چلی گئی۔
اس حملے سے پہلے اسرائیل کی طرف سے دھمکی دی گئی تھی کہ وہ اسرائیل کے سرکاری ٹی وی چینل اور ایف ایم کو نشانہ بنائے گا کیونکہ یہ ایرانی حکومت کا پراپیگنڈا پھیلا رہے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل نے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے ایرانی عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ تھری کا علاقہ خالی کردیں کیونکہ یہاں حملہ ہونے والا ہے۔ اس علاقے میں تین لاکھ سے زیادہ لوگ آباد ہیں۔ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں بہت سے لوگ تہران سے نقل مکانی کر رہے ہیں۔ تہران کے خارجی راستوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔
Video shows the moment the studio of IRIB News Channel hit by an Israeli strike pic.twitter.com/KrtRMF2l9k
— Press TV (@PressTV) June 16, 2025