جس نے کیس فائل کیا ہے وہ وکلاءکہاں ہیں؟جسٹس کے کے آغا کا جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری کیس میں استفسار 

جس نے کیس فائل کیا ہے وہ وکلاءکہاں ہیں؟جسٹس کے کے آغا کا جسٹس طارق محمود ...
جس نے کیس فائل کیا ہے وہ وکلاءکہاں ہیں؟جسٹس کے کے آغا کا جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری کیس میں استفسار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری کیس میں جسٹس کے کے آغا نے استفسار کیا کہ جس نے کیس فائل کیا ہے وہ وکلاء کہاں ہیں؟وکیل نے کہاکہ متاثرہ شخص کو شامل کیے بغیر کیسے درخواست قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

نجی ٹی وی چینل’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کے کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس ثمن رفعت عدالت میں  پیش ہوئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور وکیل کراچی یونیورسٹی عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری روسٹرم پر آگئے،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہاکہ کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کی ہے،مجھے کبھی کراچی یونیورسٹی کی جانب سے نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔

جسٹس کے کے آغا نے کہاکہ پہلے درخواست کے قابل سماعت ہونے کا معاملہ دیکھیں گے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہاکہ میں اس کیس میں متاثرہ فریق ہوں۔

جسٹس کے کے آغا نے استفسار کیا کہ جس نے کیس فائل کیا ہے وہ وکلاء کہاں ہیں؟

وکیل نے کہاکہ متاثرہ شخص کو شامل کیے بغیر کیسے درخواست قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی۔